Site icon Teleco Alert

Prime Minister inaugurated webportal and Usf projects.

وزیراعظم جناب سید یوسف رضا گیلانی نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دومنصوبوں کا افتتاح بروز جمعرات بہاولپور میں کیا۔ ان منصوبوں میں یونیورسل سروس فنڈز کے تحت بہاولپور کو بنیادی ٹیلی کام سروسز کی فراہمی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ویب پورٹلit.org.pk)) کے آغاز کے منصوبے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے پاکستان سافت ویئر ایکسپورٹ بورڈ انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلبہ و طالبات میں میرٹ سرٹیفکیٹ اور میڈل تقسیم کئے۔
اس موقع پروزیراعظم جناب سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کو پاکستان کے دوردراز علاقوں کے شہریوں کو بنیادی ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2008 کے آغاز میں بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان کے 888 مواضعات میں بنیادی ٹیلی کام سروسز موجود نہیں تھیں۔ ہماری حکومت نے ان تمام مواضعات میں بنیادی ٹیلی کام سروسز فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ ان مواضعات میں ٹیلی کام سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت کام کرنے والے ادارے یونیورسل سروس فنڈنے کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بہاولپور اور ملتان کے طلبہ و طالبات وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت شروع کئے جانے والے آئی ٹی کورسز سے مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کو ویب پورٹل متعارف کروانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ویب پورٹل مقامی آئی ٹی کی صنعت کے فروغ اور پاکستان کے مثبت کردار کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی سیکریٹری ،جناب سعید احمد خان نے وزیراعظم کو یونیورسل سروس فنڈ کے تحت شروع کئے گئے رورل ٹیلی کام، آپٹک فائبراور براڈبینڈ پروگراموں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت کام کرنے والے ادارے اور کمپنیاں آئی ٹی کے سیکٹر میں درپیش چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ان چیلنجز سے نمرد آزماہونے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
اس تقریب میں علاقے کے معززین ، سیاسی شخصیات کے علاوہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، ، یونیورسل سروس فنڈ اور پاکستان سافت ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اعلی حکام نے بھی شرکت ک
Exit mobile version