Site icon Teleco Alert

PTCL announces a profit of Rs1.4 billion and 7% revenue growth for first quarter of FY 2011-12

 

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ( پی ٹی سی ایل)نے حالیہ اقتصادی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.4 بلین روپے خاص منافع کا اعلان کیا ہے جو کہ سابقہ سال کے مقابلے میں 7فیصد اضافے کی نشاندہی کررہا ہے ۔
پی ٹی سی ایل بورڈ ڈائریکٹرز میٹنگ کے آج انعقاد کے موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر و صدر ولید ارشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل میں اقتصادی سال کی پہلی سہ ماہی میں خالص منافع میں اضافہ اور نمایاں گروتھ سے صارفین کے ہم پراعتماد اور سروسز پر اطمینان کا اظہار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے صارف دوست ، بہترین اور تیز رفتار سروسز اپنے صارفین کو فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے ۔
پی ٹی سی ایل گروپ ریونیو اس عرصے میں 27.2 ارب روپے تک ہے جو کہ پچھلے سال کی نسبت 7فیصد زیادہ ہے جبکہ اس دوران پی ٹی سی ایل کا ریونیو 14.5 بلین روپے تھا ۔
پی ٹی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اعلان کے مطابق 30ستمبر 2011ء تک کے عرصے میں کمپنی کا ریونیو 27.2ارب روپے رہا جو کہ 14.5ملین روپے اسی عرصے میں پچھلے سال ریونیو تھا ۔
بتایا گیا کہ حالیہ اقتصادی سال کی پہلی سہ ماہی میں پی ٹی سی ایل نے پاکستان کی اولین 3۔ انیٹلیڈٹیبلٹ ایوو وائرلیس براڈ بینڈ کے ساتھ پیش کی جو کہ سو سے زائد شہروں میں اس وقت دستیاب ہے ۔ اس پیشکش کے بارے میں بتایا گیا کہ 3۔ جی ایوو ٹیبلٹ ایک 7انچ سکرین ٹیبلٹ کی شکل میں وائرلیس براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت ہے جو کہ گوگل اینڈ رائیڈ فریو 202 آپریٹنگ سسٹم جاری انٹرنیٹ رابطے اور بلاتعطل 3۔ جی اور وائے فائے کی خوبیوں سے مزین ہے ۔
سی ای او و صدر پی ٹی سی ایل ولید ارشید نے اس حوالے سے کہا کہ 3۔ جی ایوو ہماری جدید ترین سروسز میں شامل ہے ۔ مزید انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل ٹیلی مواصلاتی ٹیکنالوکی کی بنیاد پر مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر یہ مصنوعات اور سروسز فرامہ کررہی ہے ۔ مزید برآں مارکیٹ کے تقریباً 90فیصد حصہ دار ہونے کے پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل براڈ بینڈ سروس ملک میں سب سے بڑی اور سرعت رفتار 1000شہروں اور قصبوں میں پھیلی ہوئی ہے ۔ وائرلیس براڈ بینڈ کے حوالے سے جدید ترین مصنوعات متعارف کروا کر پی ٹی سی ایل کا مقصد مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنا یہ ۔
انہوں نے پی ٹی سی ایل کی حالی کامیاب بزنس کے حوالے سے کہا کہ ہم لگاتار اپنے صارفین کو جدت اور اچھی کوالٹی کے تجربات سے گزار رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ پی ٹی سی ایل مارکیٹ لیڈر اور سروس فراہم کرنے کے حوالے سے پہنچانا جائے گا جو کہ ٹیلی مواصلات میں ملک بھر میں ان کی پسند کے مطابق سروسز فراہم کررہی ہے ۔
پی ٹی سی ایل چیف ایگزیکٹو آفیسر و صدر ولید ارشید نے لینڈ لائن سروسز کے بارے میں بتایا کہ پی ٹی سی ایل صارفین کی تعداد اور استعمال میں اضافے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے موجودہ سروسز اور پیکجز کی پیشکش سے لینڈ لائن صارفین کی تعداد میں اضافے کی کوششیں بروئے کار لا کر اور دورو نزدیک ان کو فراہم کرکے ان میں خاطر خواہ نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی سروسز مقابلتاً کم قیمت پر مہیا کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام وسائل اور ذرائع کے استعمال سے صارفین کا اطمینان جیتنا ، ریونیو کو بڑھانا اور شیئر ہولڈرز کے مفادات کا بہتر تحفظ کرنا ہمیں مطلوب ہے ۔ مزید یہ کہ پی ٹی سی ایل کے رابطہ سینٹرو اور کسٹمر کیئر سنٹرز بروقت اور فوری شکایات کے ازالے اور معلومات کیلئے ہمہ وقت کام کررہے ہیں اور ہماری ٹیم ون ونڈو آپریشن کے ساتھ معزز صارفین کو سروسز فراہم کرنے کیلئے نہایت تربیت یافتہ ہے

 

Exit mobile version