Site icon Teleco Alert

PTCL EVO پی ٹی سی ایل نے ایوو وائی فائی کلاؤڈ تبدیل شدہ نئے پیکجزمتعارف کرا دیئے۔

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اپنے معزز صارفین کے لیے ایوو وائی فائی کلاؤڈ نئے تبدیل شدہ شاندار پیکجز متعارف کرا دیئے۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ ایوو وائی فائی کلاؤڈپاکستان کا اولین زبردست موبائل وائی فائی ڈیوائس ہے جو کہ دنیا کو ایک فرد کی ہتھیلی پر کنکٹیویٹی ، سروسز اور پیغام رسانی کے حوالے سے لا سکتی ہے۔ اس بارے میں بتایا گیا کہ یہ ایک سمارٹ -3جی خوبصورت اور بآسانی استعمال کی وائی فائی ڈیوائس ہے۔ جس کی بدولت اس کا استعمال کنندہ نہایت مہارت سے گھر اور دفتر پر ذاتی موبائل وائی فائی زون کے زیر استعمال لا سکتا ہے۔ اور اس کے لیے اس کو محض ایک بٹن دبانے کی ضرورت ہے۔علاوہ ازیں اس میں دونو ں ایوو ڈو اور وائی فائی کی وجہ سے ایوو کلاؤڈ کا استعمال کرنے والا، ایک چھوٹی سی جیب میں سما جانے والی ڈیوائس سے موڈم ، راؤٹراور ایک پوائنٹ تک رسائی کے فنکشنز سے مستفید ہو سکتا ہے۔اور اسی سے بیک وقت وہ ایک مضبوط انٹرنیٹ سے پانچ وائی فائی گیجٹس کو استعمال کر سکتا ہے۔ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ اب مصنوعات پر موجودہ جی ایس ٹی کے نفاذ سے نئے تبدیل شدہ پیکجز پی ٹی سی ایل نے متعارف کرائے ہیں۔ اس بارے میں بتایا گیا کہ ایوو کلاؤڈ 8120روپے میں اور تین ماہ کے بنڈل آفر پر جہاں صارف دو ماہ کی ادائیگی کرتا ہے اور تیسرا مہینہ فری سروس حاصل کرتاہے۔ وہ اب صرف 12120روپے پر یہ آفر حاصل کر سکتا ہے۔
پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ کمرشل نوید سعید نے اس موقع پر کہا کہ پی ٹی سی ایل اپنے معزز صارفین کیلئے وقت کے تقاضوں کے عین مطابق جدید ترین ٹیکنالوجیز پر مبنی سہولیات پیش کرنے میں پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوو وائی فائی کلاؤڈکے متعارف کروانے سے نہ صرف عام استعمال کرنے والوں کو بلکہ بالخصوص کاروباری افراد کو بھی موبائل براڈ بینڈ کنکٹیویٹی کے استعمال سے ان کیلئے آسانی اور ان کی ضروریات کے مطابق فراہمی میں معاونت ملے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی سی ایل ہمیشہ تسلسل کے ساتھ نت نئے ٹیکنالوجیز اور مصنوعات متعارف کروا کے معزز صارفین کو جدید ترین سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔
پی ٹی سی ایل ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ وائرلیس بزنس عمر خالد نے اس موقع پربتایا کہ ایوو وائی فائی کلاؤڈکی بوقتِ ضرورت استعمال کے لیے یوں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ایک ٹچ کنکٹیویٹی سے پانچ وائی فائی کے قابل ڈیوائسز درحقیقت وائرلیس کا شاندار تجربہ ہے۔ جس میں نا کوئی کیبل ہے اورنہ ہی سافٹ ویئر کی تنصیب کی ضرورت ہے۔ صرف ایوو وائی فائی کلاؤڈموبائل سے بآسانی تمام افراد خانہ کی ضرورتوں کو پورا کرنے ، ایک لگا تار سفر کرنے والے کیلئے مفید ہے جو کہ وائی فائی چارجز سے بچنا چاہتاہے یا بلا شک و شبہ ایک چھوٹی کاروباری ٹیم ہر ایک کے لیے یکساں کارآمد ہے۔ بتایا گیا کہ اس ڈیوائس کے ساتھ بلحاظ اس کے سائزکے جو کہ چند کریڈٹ کارڈز کے برابرہے وہ اپنی جیب میں لے کر جا سکتا ہے۔

Exit mobile version