اسلام آباد؛ ( خصو صی رپورٹ )۔ اتحاد ایئرویز ، متحدہ عرب امارات کی قومی ایئرلائن ہے ، جس نے پینا سونک ایویانکس کے ساتھ دس سالہ معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اتحاد ایئرویز کے طیاروں میں جدید ترین برقی تفریحی نظام اور دورانِ پرواز موصلاتی رابطوں ، براڈ بینڈ ، انٹر نیٹ اور براہ راست ٹیلی ویژن کی نشریات پیش کرنے کے لئے ۔ یہ جدید ترین تفریحی نظام اتحاد ایئرویز کے تمام بڑے طیاروں میں طویل سفر کے دوران مسافروں کو نہایت دلچسپ اور مصروفیات پیش کرتا ہے ۔
اتحاد ایئر ویز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، جیمز ہوگن اور پینا سانِک ایویانِکس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، پال مارگِس نے اس دس سالہ باہمی تعاون کی ایک دستاویز پر دستخط کئے ، جس کے تحت “ان فلائٹ انٹر ٹینمنٹ اینڈ کمیونی کیشنز ” (IFEC) کی جدید ترین سہولیات طیاروں میں نصب کی جائیں گی۔ اس طرح دوران پرواز موبائل فون کا استعمال بھی ممکن ہو جائے گا ، جس کے لئے ایئرو موبائل نامی ادارے کا تکنیکی تعاون حاصل کیا گیا ہے۔
حالیہ اجلاس میں طے پانے والے معاہدے کی مالیت ایک ارب ڈالر سے بھی ذائد ہے۔ اس تفریحی نظام کی دیکھ بھال کا ذمہ بھی پینا سانِک کو ہی دیا گیا ہے۔اتحاد ایئر ویز کے منصوبے کے مطابق پینا سانِک کے تیار کردہ eX2 اور eX3 تفریحی اور مواصلاتی نظام 100 جدید طیاروں میں نصب کئے جائیں گے ۔ ان کے علاوہ 16 طیاروں میں پہلے ہی eX2 نظام موجود ہے ۔اس معاہدے کے تحت اتحاد ایئرویز اتحاد ایئرویز اپنے نئے ایئربس A380 ، بوئینگ 787 اور بوئینگ 777-300Er طیاروں میں eX2 نظام نصب کروائے گا ، جبکہ نئے ایئر بس A350 طیاروں میں eX3 نظام لگائے جائے گے۔
اسی معاہدے کے تحت پینا سانِک کا عالمی موصلاتی نظام بھی طیاروں میں نصب کیا جائے گا، جس کے ذریعے پروازوں کے دوران براڈ بینڈ رابطے ، موبائل فون کی سہولت ، اور براہ راست ٹیلی ویژن کی نشریات پیش کی جاسکتی ہیں۔یہ سہولیات اتحاد ایئرویز کے تمام موجودہ اور آنے والے وائڈ باڈی طیاروں میں دستیاب ہو ں گی۔
جیمز ہوگن نے مزید کہا کہ؛ یہ ضروری ہے کہ اتحاد ایئرویز کے مسافروں کو دوران پرواز ، سب سے زیادہ دلچسپ سہولیات اور پرآسائش تجربات فراہم کئے جائیں، خصوصاً طویل سفر کے دوران۔ہم نے بین الاقوامی سطح پر دستیاب جدید ترین تفریحی سہولیات کا تکنیکی معائنہ اور تفصیلی تجزیہ کیا۔ ہمیں یقین ہے کہ پینا سانک ہی وہ ادارہ ہے جو اتحاد ایئر ویز کے بلند معیار اور جدت پسند ضروریات کو پورا کر سکے گا۔ اس طرح آئندہ بھی ہم اس اہم شعبے میں سب سے آگے رہیں گے۔
پال مارگس نے کہا کہ ؛ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمیں دنیا کی بہترین ایئرلائن کے ساتھ کام کرنے کا ایک اور موقع حاصل ہوا ہے۔ اتحاد کا فضائی بیڑہ جدید ترین ہے ، لہٰذا ان طیاروں میں پینا سانک کے جدید نظام کی افادیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ اتحاد ایئر ویز ، ہمارے لئے ایک ا ہم ترین بیش قدر ساتھی ثابت ہو گا ، اور ہمارا عزم ہے کہ ہم اعلیٰ ترین معیار کی جدید مصنوعات انہیں فراہم کر یں، تاکہ اتحاد کے مسافروں کو بے مثال تفریحی تجربات فراہم کئے جا سکیں۔