اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) -3جی لائسینس کے حصول میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور مقابلے کی دوڑ میں شامل ہے۔
اس امر کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) و صدر پی ٹی سی ایل ولید ارشید نے یو اے ای ٹریڈ انویسمنٹ کانفرنس 2011کے موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں کیا۔ اس کانفرنس میں دیگر مقرنین میں عرب امارات کے سفیر عزت مآب عیسیٰ عبداللہ الباشاالنوعامی، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خالد تواب، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر جمیل احمد خان، سابق گورنر سٹیٹ بنک و ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر عشرت حسین، چیف ایگزیکٹو آفیسر بنک الفلاح عاطف اسلم باجوہ اور اتحاد ائیر ویز کے ریجنل جنرل مینیجر برائے ایشیا پیسیفک نارتھ و انڈین سب کونٹینینٹ مسٹر جوسٹ ڈین ہارٹوگ شامل تھے۔
پی ٹی سی ایل کے صدر و سی ای او ولید ارشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی سی ایل -3جی کے حصول کیلئے پرعزم ہے۔ اور اس ٹیکنالوجی کے تحت لائسینس کیلئے درخواست دینے والا پاکستان میں پہلا ادارہ ہو گامزید یہ کہ ہمارے پاس کامیابی کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔
اپنی نوعیت کی اولین ’’میگنیفیشنٹ7یو اے ای ایکسپو2011کے پاکستان میں انعقاد کے موقع پر بہت بڑی تعداد میں کارپوریٹ سیکٹر کی نمایاں شخصیات اور پاکستان میں یو اے ای کی کمپنیوں کے سرکردہ افراد اور سی ای او نے شمولیت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب اتصلات پاکستانی مارکیٹ میں آئی تو عالمی اور ریجنل سطح کی دیگر چار ٹیلیکام آپریٹرز نے اس کی تقلید کی۔ اس طرح اتصلات کو بجا طور پر یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی بدولت پاکستان میں براہراست سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی اداروں کو ترغیب ملی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی سی ایل کو پینتالیس(45)دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں ملک کی صف اول کی کمپنی بنانے میں کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی سی ایل محض ایک پاکستان کی ٹیلی فون کمپنی نہیں ہیبلکہ یہ ملک میں تمام متعلقہ ٹیلی مواصلاتی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں براڈ بینڈ مارکیٹ میں سب سے آخر میں داخل ہوئی لیکن اس امر کے باوجود نہایت مختصر عرصے میں یہ ملک کی سب سے بڑی براڈ بینڈ سروسز فراہم کرنے والی کمپنی بن گئی۔ اور ہم براڈ بینڈ سہولت کو شیئر ہولڈرز اور معزز صارفین کی عین خواہش کے تحت بہت جلد 50لاکھ صارفین تک پہنچائیں گے۔ولید ارشید پی ٹی سی ایل کے صدرو سی ای او نے مزید کہا کہ یو اے ای ٹریڈ انویسمنٹ ایکسپو اینڈ کانفرنس 2011کو پاکستان اور یو اے ای کے مابین بھائی چارے اور سٹریٹجک تعلقات کی وجہ سے شاندار کامیابی ملی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کاروباری مواقع سازگار اور بے شمار ہیں او ر یہی وجہ ہے کہ ہم اس اعتماد کے ساتھ اس ملک میں سرگرم عمل ہیں۔