اسلام آباد۔ طالب علموں کے لئے براڈ بینڈ فوائد کے حوالے سے لا جواب پیش کش کے ساتھ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل) نے نئے فری وائس منٹس شامل کر کے سٹوڈنٹ بنڈل پیکج آفر کیا ہے ۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ موجودہ پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ سٹوڈنٹ بیسک پیکج کے علاوہ نئی لا محدود ڈاؤن لوڈ کی سہولت کے ساتھ پی ایس ٹی این سے1ایم بی بی ایس براڈ بینڈ کنکٹیویٹی کی سٹوڈنٹ بنڈل پیکج کی پیشکش کی ہے۔جس میں 150فری وائس منٹس اور بز انٹرٹینمنٹ پورٹل صرف سب کچھ999روپے ماہانہ کے عوض حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
اس حوالے سے پی ٹی سی ایل کے سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ(کمرشل) نوید سعید نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے یہ اقدامات محض اپنے نوجوانوں کیلئے بآسانی اور کم قیمت پر دستیاب تیز رفتار انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرکے انہیں تعلیمی،پیشہ ورانہ مہارت اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لئے فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس شاندار پیکج کے ذریعے نہ صرف سرعت رفتار انٹرنیٹ کنکیٹیویٹی کی سہولت میسر آئے گی بلکہ نوجوان نسل اور بالحصوص طالب علم اس کم خرچ پر دستیاب لا محدود ڈاؤن لوڈ۔افوٹینمنٹ مواد بشمول فری لینڈ لائن نمبرر پر بے شمار منٹس سے بھی لطف اندوز ہو سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ مسلسل کئی ویلیوایڈڈ سروسز اور پیکجز کے ساتھ پی ٹی سی ایل پاکستان بھر میں لوگوں کی اولین ترجیح براڈ بینڈ انٹرنیٹ تیز رفتاری میں مانی جاتی ہے۔
اس موقع پر ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پی ٹی سی ایل وائر لائن بزنس آصف انعام نے کہا کہ ملک کے طول وعرض میں پی ٹی سی ایل کی براڈ بینڈ سروس کی رسائی کی بدولت، کم قیمت پیکجز کی وجہ سے طالب علموں کیلئے علم کی ترویج اور آگاہی کا بہترین ذریعہ ثابت ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ براڈ بینڈ در حقیقت تیز رفتار اطلاعات کے حصول کا موجب ہے اور پی ٹی سی ایل پاکستان میں اس میدان میں سرفہرست مقام کی حامل ہے جس نے انتہائی تیزر فتار براڈ بینڈ سروس مہیا کی ہے۔مزید معلومات کیلئے پی ٹی سی ایل ویب سائٹ www.ptcl.com.pkپر رابطہ کریں۔