کراچی : (خصو صی رپورٹ )۔ موبی لنک کے زیر اہتمام پانچویں کلب انڈیگو گالف انویٹیشنل ٹورنامنٹ کے پہلے مرحلے کا انعقاد کراچی گالف کلب کے مقام پر کیا گیا۔
اس ایک روزہ ٹورنامنٹ میں گالف کے 100 سے زائد شائقین نے شرکت کی ، جن میں کراچی کے کاروباری حلقوں اور صنعتی اداروں کے بہت سے اراکین شامل تھے۔ اس ٹورنا منٹ کا مقصد صحت مند تفریحی مواقع پیش کرنا اور پاکستان میں گالف کے کھیل کو فروغ دینا تھا۔ بہت سے کھلاڑیوں نے نہایت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اگلے چند ہفتوں کے دوران لاہور اور اسلام آباد میں بھی کلب انڈیگو کے اراکین کے لئے اسی سلسلے کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ٹورنامنٹ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرمنیر فیروز Winner Gross اور فیصل افتخار بطور Winner Net سر فہرست رہے ۔
موبی لنک کے وائس پریذیڈنٹ کسٹمر کیئر، عرفان اکرم نے کہا کہ؛ ہمارے لئے یہ ایک نہایت پر مسرت موقع ہے کہ کراچی میں گالف کے شائقین نے کلب انڈیگو گالف انویٹیشنل میں پر جوش شرکت کی ۔ سالہا سال سے آپ کے اس شوق اور جذبے کے باعث یہ تفریحی ٹورنامنٹ اب پاکستان بھر میں کھیلوں کی ایک مقبول سرگرمی بن چکا ہے۔ موبی لنک کا عزم ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان میں گالف کے شائقین کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جائے گا۔
کلب انڈیگو گالف انویٹیشنل ٹورنامنٹ کا سالانہ انعقاد سال 2007 سے کیا جا رہا ہے، اور اب یہ پاکستان کے کاروباری حلقوں میں گالف کے شائقین کے لئے ایک پسندیدہ سرگرمی کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ ان 18 hole مقابلوں میں موبی لنک انڈیگو کے صارفین کی ایک بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بھی موبی لنک کے ان سماجی ترقیاتی عزائم کا حصہ ہے ، جو پاکستان میں تفریحی سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ سے ایک صحت مند معاشرہ تخلیق کر رہے ہیں۔موبی لنک کے ایسے اقدامات کا مقصد پاکستان میں گالف سے متعلق مزید آگاہی پھیلانا اور ملک میں گالف کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔
2012-01-09