اسلام آباد ( خصو صی رپورٹ ) پاکستان میں آئی ٹی اور کمپیوٹر انڈسٹری کو اس کی استعداد کے مطابق کبھی استعمال نہیں کیا گیا تاہم وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حالیہ بیان خوش آئیند ہے جس میں انہوں نے اس شعبہ کو فروغ دینے کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ان اقدامات کی کامیابی کیلئے اعلان کی گئی پالیسی پر درست عملدرآمد البتہ بہت اہم ہو گا اور حکومت کا اصل امتحان ہو گا۔اس امر کا اظہار پاکستان کمپیوٹر ایسوسی ایشن (پی سی اے) کے مرکزی صدر منور اقبال نے ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
2012-01-10