اسلام آباد(خصو صی رپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایف بی آر کی طرف سے 5 موبائل فون کمپنیوں کو 47 ارب روپے کی ٹیکس چوری پر معافی دینے پر سابق چیئرمین ایف بی آر ممتاز حیدر رضوی سمیت تین سینئر افسران کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست ارسال کر دی ۔پیر کو نیب کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 5 سیلولر کمپنیوں نے نیب کے افسران کی ملی بھگت سے 47 ارب روپے کی ٹیکس چوری کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا ۔نیب کے چیئرمین فصیح بخاری نے اس کا سوموٹو نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو ان کمپنیوں کو کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے روک دیا تھا اور ایف بی آر اور موبائل فون کمپنیوں کے سربراہان کو طلب کرکے ان کو ٹیکس جمع کرانے کی ہدایت کی تھی ۔تحقیقات کی روشنی میں نیب نے سابق چیئرمین ایف بی آر اور چیف سیلز ٹیکس عبدالستار اوڑا کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے وزارت دا