اسلام آباد: ہونے کی وجہ سے ہزاروں امید وار سکالر شپس کیلئے اپلائی نہ کرسکے۔تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے 5ہزار ذہین طلبہ کیلئے ملکی یونیورسٹیوں میں سکالرشپس دینے کے پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں درخواستوں کی وصولی کیلئے 7اگست آخری تاریخ مقرر کر رکھی تھی۔اپلائی کرنے کیلئے ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرا نے پر اس فارم کا پرنٹ نکالنے کے بعد 3سو روپے درخواست کی پروسیسنگ فیس جمع کرانے پر اصل رسید درخواست فارم کیساتھ لف کر کے لوکل سکالر شپس پراجیکٹ کو ارسال کرنا ضروری تھا،تاہم ایچ ای سی کی ویب سائٹ نے 6اگست کو ہی کام کرنا چھوڑ دیااور جو طلبہ آن لائن رجسٹر ہونا چاہتے تھے وہ رجسٹر نہ ہو سکے جبکہ کچھ ایسے طلبہ جو آن لائن رجسٹر ہو چکے تھے وہ درخواست فارم کا پرنٹ لینے میں ناکام رہے جسکی وجہ سے اپلائی نہ کر سکے ۔دوسری طرف سکالر شپ کی اہلیت کیلئے ٴٴگیٹٴٴ( جی آر ای) کا ٹیسٹ کم از کم50نمبروں سے پاس کرنا ضروری تھا جبکہ این ٹی ایس نے 5اگست کو خصوصی ٹیسٹ کنڈکٹ کیا اور اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 7اگست تھی جسکی وجہ سے بھی طلبہ کی بڑی تعداد کو پریشانی کا سامنا رہا۔اس سلسلہ میں ایچ ای سی کے لوکل سکالر شپس کے پراجیکٹ منیجر باقر حسنین سے رابطہ کرنے پر انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا اورکہا کہ زیادہ لوڈ کی وجہ سے ویب سائٹ نے کام کرنا چھوڑ دیاتھا،جو لوگ اپلائی نہیں کر سکے وہ اگلی دفعہ سکالر شپس آنے کا انتظار کریں۔طلبہ نے سکالر شپ کے حصول کیلئے ایچ ای سی کے مشکل نظام کو رد کر تے ہوئے اسے آسان بنانے اور آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔