لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک سے آنے والی کالز پر ٹیکس کے خلاف درخواست دائر کرنے والے پٹیشنر کو حراساں کئے جانے پرپاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کو دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بیرون ملک سے آنے والی کالز پر ٹیکس کے خلاف انکی جانب سے دائر درخواست پر اسی عدالت نے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے مگر ایف آئی اے حکام اس درخواست کو دائر کرنے پر انہیں مسلسل حراساں کر رہے ہیں جو کہ ایف آئی کا غیر قانونی اقدام ہے۔عدالتی حکم پر ایف آئی اے کے وکیل نے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی نے درخواست گزار کو حراساں نہیں کیا اور اس حوالے سے ان کی درخواست بے بنیاد ہے۔سرکاری وکیل نے پی ٹی اے کا جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی۔جس پر فاضل عدالت نے بیرون ملک سے آنے والی کالز پر ٹیکس کے خلاف درخواست دائر کرنے والے پٹیشنر کو حراسان کئے جانے پرپاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کو دوبارہ نوٹس جاری کر تے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی۔