بہاولپور.. بہاولپور پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی موبائل سمز ایکٹیویٹ کرنے والے گروہ کو پکڑ کر31 موبائل فونز ‘ 1100 سمز اور 14 ایکٹیویٹ سمز برآمد کر لیں۔ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سہیل حبیب تاجک نے بتایا کہ اوچ شریف پولیس نے ایک کارروائی کے دوران جعلی موبائل سمز ایکٹیویٹ کرنے والے گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کوئٹہ سے اغواء ہونے والے ڈاکٹر سعید کے اغواء کی تحقیقات کے دوران اسی گروپ کی غیر قانونی طو رپر سم ایکٹیویٹ کرنے کا انکشاف ہوا تھا جس پر پولیس حرکت میںآئی اور اس گروہ کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے 31 موبائل فونز ‘ 1100 جعلی سمز اور 14 ایکٹیویٹ سمز برآمد کر لی ہیں۔