مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا فیس بک پر اپنی پارٹی پالیسی اور
پنجاب حکومت کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد اپ لوڈ کرنے میں متحرک
لاہور(خصو صی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو سوشل میڈیا فیس بک پر اپنی پارٹی پالیسی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد اپ لوڈ کرنے میں متحرک ہے تا کہ آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر ملکی عوام اور نوجوان نسل کے علاوہ غیر ملکی سطح پر پاکستانیوں کو پارٹی پالیسی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی سے باخبر رکھا جا سکے۔ مسلم لیگ (ن) کی اس کامیاب حکمت عملی سے قبل تحریک انصاف سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ فیس بک پر متحرک تصویر کی جاتی تھی تاہم دیگر سیاسی جماعتیں سوشل میڈیا پر اپنی پارٹی پالیسی اور کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کرنے سے گریز کرتی ہیں۔