اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے فاروق احمد اعوان کی تقرری کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ہے۔ عدالت عالیہ نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ جاری کیا ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تقرری کے وقت ضروری قواعد پر عمل نہیں کیا گیا۔ ٹیلی کام اتھارٹی کے ترجمان نے جنگ کو بتایا ہے کہ فیصلہ کی نقل موصول نہیں ہوئی ہے۔ تحریری فیصلہ موصول ہونے پر اگلی حکمت عملی طے کی جائے گی