غیر قانونی کالز کی مانیٹرنگ کے لئے پانچ سال قبل نصب کیا گیا نو روز نامی سسٹم 90 فیصد کالز کی مانیٹرنگ سے محروم ہے ٗ رپورٹ
کراچی ( خصو صی رپورٹ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زائد المیعاد سسٹم کے باعث جعلی گیٹ وے ایکسچینج کے ذریعے ملکی خزانے کو یومیہ کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ غیر قانونی کالز (گرے ٹریفک ) کی مانیٹرنگ کے لئے پانچ سال قبل نصب کیا گیا نو روز نامی سسٹم 90 فیصد کالز کی مانیٹرنگ سے محروم ہے ۔ ایف آئی اے نے گزشتہ دنوں کراچی میں تین غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کے کاروبار کا سلسلہ پی ٹی اے کی غیر ذمہ داری کے باعث جاری ہے ۔ پی ٹی اے کے پاس غیر قانونی کالز کی مانیٹرنگ کے لئے 2008ء میں نصب کیا گیا نو روز نامی سسٹم زائد المیعاد ہونے پر اپنی استعداد کار کھوچکا ہے ۔ مذکورہ سسٹم سے اب صرف دس فیصد کالز کی مانیٹرنگ ممکن ہے جبکہ دانستہ طور پر اس کی تبدیلی سے گریز کیا جارہا ہے ۔ ساتھ ہی گرے ٹریفکنگ سے متعلق کارروائی کے لئے متعلقہ اتھارٹی کو اطلاع دینے کا سلسلہ بھی ترک کیا جاچکا ہے ۔ پرانے سسٹم کی وجہ سے گرے ٹریفک میں ملوث انٹرنیٹ پروائیڈرز کی نشاندہی سمیت کالز کی لوکیشن کو بھی ٹریس کرنا ممکن نہیں رہا۔ دوسری جانب گرے ٹریفک کے کاروبار میں سیلولر کمپنیوں کی جانب سے 24 گھنٹے والے پیکجز کو کامیابی سے استعمال کیا جارہا ہے ۔ متعلقہ کمپنی کی جانب سے اک ہی موبائل سم سے مسلسل کالز کئے جانے کو بھی مانیٹر نہیں کیا جارہا ۔ 24 گھنٹے پیکج والی سمز سیلولر کمپنی کے اہلکار ہزاروں روپے میں ضروری کارروائی کے بغیر گرے ٹریفک میں ملو افراد کو فروخت کررہے ہیں ۔