لاہور ۔۔۔۔سابق چیئرمین پی ٹی اے فاروق اعوان کی بطور ممبر فنانس پی ٹی اے تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے فاروق اعوان کی بطور چیرمین پی ٹی اے تعیناتی کا نوٹفیکیشن کالعدم قرار دیا جس کے بعد حکومت نے انھیں ممبر فنانس پی ٹی اے تعینات کر دیا ہے جو نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ توہین عدالت کے زمرے میں بھی آتا ہے لہذا عدالت فاروق اعوان کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔