نئی دہلی۔۔۔۔ چینی ہیکروں نے بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی آفیشل ویب سائٹ ہیک کر لی ،ہیکرز نے ویب سائٹ سے اہم دفاعی راز چور کر کے چینی صوبے گینگ ڈونگ کی ویب سائٹ پر جاری کر دئے ۔ بھارتی میڈیاکے مطابق چینی ہیکروں نے ڈیفنس ریسرچ ایڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی ویب سائٹ ہیک کر لی ۔ ہیکروں نے ویب سائٹ سے اہم دفاعی راز چوری کر کے چینی صوبے گینگ ڈونگ کی ویب سائٹ پر جاری کر دئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی بھارتی دفاعی انتظامیہ کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہیکروں کی جانب سے یہ کارروائی رواں ماہ کے پہلے ہفتے میں کی گئی ، اس بات کا علم اسوقت ہوا جب بھارتی نیشنل ٹیکنیکل ریسرچ آرگنائزیشن کے اہلکاروں نے سائبر سیکورٹی ماہرین کے ساتھ مل کر ویب سائٹ کو چیک کیا تو ’’آرمی سائیبر پالیسی ‘‘ کے نام سے موجود فائل کرپٹ ہوچکی تھی ۔یہ فائل ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ہائی پروفائل ای میل اکاؤنٹ سے چرائی گئی ، سائبر سیکورٹی ماہرین کے مطابق ان معلومات چرائے جانے کے بعدچینی صوبے گینگ ڈونگ کے سرور پر اپ لوڈ کی گئیں ۔ چرائی گئی معلومات میں زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل اور راڈار پروگرام کیحوالے سے معلومات شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ بھارتی سائبر ماہرین ہیکروں کی ٹھیک لوکیشن کا کھوج لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔