اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) ٹیلی کام اتھارٹی کی سروے رپورٹ کے مطابق موبائل فون سروس انتہائی غیر معیاری ہے۔ خاص طور پر یوفون تمام معیارات کو پورا نہیں کرتی ہے۔ ٹیلی کام اتھارٹی نے آخری بار کوالٹی سروے کیا تھا جس کی ٹیکنیکل تفصیلات جاری نہیں کی تھیں البتہ تمام کمپنیوں کو شوکاز جاری کردیئے تھے۔ ٹیلی کام اتھارٹی کے ذرائع سے ٹیکنیکل تفصیلات ملی ہیں۔ ان میں تمام کمپنیوں میں یو فورن کی سروس کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ اس کے نیٹ ورک میں خامیوں کی وجہ سے صارفین تمام کالز مکمل نہیں کرتے ہیں ان میں اکثر صارفیان اپنے گھروں اور دفاتر کے اندر رہتے ہوئے فون کالز نہیں سن سکتے ہیں ان کو سردی ہو یا گرم موسم گھروں اور چار دیواری سے باہر نکلنا پڑتا ہے۔ یہ صورتحال راولپنڈی ٗ لاہور ٗ کراچی اور دوسرے بڑے شہروں میں صارفین کیلئے شدید پریشانی کا باعث ہے۔ ٹیلی نار اور ژونگ کے صارفین کو بھی فون کالز مکمل کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ نیٹ ورک میں خامیاں پائی جاتی ہیں۔