اسلا م آ باد ( خصو صی رپورٹ) الیکشن کو شفاف بنانے اور کسی بھی قسم کی گڑ بڑ کو روکنے کیلئے ملک بھر کے تمام پرزائڈنگ آفیسرز کو موبائل فونز مہیا کئے جائیں گے جن کے خصوصی نمبرز الیکشن کمیشن آف پاکستان جاری کریگا ذرائع کے مطابق یہ نمبرز پرزائڈنگ آفیسرز اور متعلقہ انتظامیہ کے افسران کے پاس ہونگے جنہیں مکمل طور پر خفیہ رکھا جائیگا پرزائڈنگ آفیسرز کو ہدایت جاری کی جائیگی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری شدہ سم سے صرف اور صرف متعلقہ افسران کو ہی کال کی جاسکے گی دوسری تجویز یہ بھی دی گئی ہے کہ موبائل سم کی جگہ وائرلیس سیٹ فراہم کئے جائیں اس کا مقصد یہ بیان کیا گیا ہے کہ اگر پولنگ والے دن موبائل فون سروس پر پابندی عائد کی گئی تو پھر صرف اور صرف وائرلیس سیٹ پر ہی رابطہ ممکن ہوگا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ( پی ٹی سی ایل) ملک میں شفاف انتخابی عمل کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔اس ضمن میں پی ٹی سی ایل نے الیکشن کمیشن کے 535انتخابی دفاتر کووائس ٹیلی فونی ، وائر لائن اور وا ئر لیس بر ا ڈ بینڈ سروسز کے ذر یعے منسلک کردیا ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں کچھ دور دراز علاقوں کو وی سیٹ ٹیکنالوجی کے زر یعے را بطہ فرا ہم کیا گیا ہے۔اس وقت ریٹرننگ افسران کے 500سے زائد مرکزی، ضلعی اور علاقائی دفاتر کو پی ٹی سی ایل نیٹ ورک کے ذر یعے منسلک کر دیا گیا ہے ۔پی ٹی سی ایل ٹیلی کا م سسٹمزانٹیگریشن کے ذر یعے قومی سطح پر کوریج فر ا ہم کر نے کی منفرد صلاحیت رکھتی ہے ۔ جس کی بدو لت وہ الیکشن کمیشن جیسے صا رف کو ملک بھر میں مواصلا تی سہولیات فرا ہم کر رہا ہے۔ یہ جدید ترین مواصلا تی رابطہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور یواین ڈی پی کے عہدیداروں کو ملک بھر میں فراہم کیا گیا ہے۔ اس سے ملک بھر کے تمام علاقوں میں قائم ای سی پی اور یواین ڈی پی کے دفاتر اسلام آباد میں ای سی پی صدر دفتر سے رابطہ رکھتے ہوئے ڈیٹا منتقل کر سکیں گے۔یہ ایک اہم پیشرفت ہے جس سے اطلاعات کی فوری فراہمی میں مدد ملے گی اور انتخابی عمل کو شفاف بنایا جاسکے گا۔