اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) یونیورسل سروسیز فنڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالباسط نے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام انوشہ رحمن کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالباسط کی پیپلزپارٹی کے دور میں پہلے عبوری تقرری کی گئی تھی بعد ازاں بورڈ کے اجلاس میں ڈاکٹر باسط کی تقرری کو باضابطہ قرار دے دیا گیا جس کی سربراہی سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کررہے تھے۔ باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عبدالباسط نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کام کی حالیہ پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہوکر استعفیٰ دیا ہے جس میں یونیورسل سروسز فنڈ کی رقم کی ایک اکاؤنٹ سے دورے اکاؤنٹ میں منتقلی کا اقدام بھی شامل ہے
2013-07-18