اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) کو پہلی سروس کانفرنس ’’ سروس پنچ 2014‘‘ میں ٹیلی کام کے شعبے میں صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے پر ’’ کسٹمرز سروس ایپر سیشن ایوارڈ ‘‘ دیا گیا ہے ۔
ایوارڈ دینے کی تقریب ایکٹو 8 ROZEE.PK, اور پاکستان ہیومن کیپیٹل فورم کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں کسٹمرز سروسز اوردیگر اداروں سے تعلق رکھنے والے سی ای اوز ، سربراہوں ، سینئر نمائندوں او دیگر معزز ر مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
پاکستان میں آئی سی ٹی سروس فراہم کرنے والی سب سے بڑی کمپنی پی ٹی سی ایل کا ٹیلی کام انڈسٹری میں نما یا ں پوزیشن کا حصول کمپنی کی جدید ٹیکنا لوجی کو بروئے کا ر لا تے ہو ئے بہترین خدمات فراہم کرنے کے عز م کی عکا سی کر تا ہے۔
یہ سروے ایکٹو8کی طرف سے مکمل طورپر خود مختار انداز میں کیا گیا جس میں معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے پانچ ہزار افراد کی رائے لی گئی ۔ یہ ایوارڈ کسٹمر کئیر کے شعبے میں جدت اور بہتری لا نے والے اداروں کی کا و شوں کو تسلیم اور ان کی حوصلہ افز ائی کر تا ہے۔
پی ٹی سی ایل اپنے صارفین کی تو قعات پو ری کر نے اور ان کو اطمینا ن بخش سر وسز کی فر اہمی کیلئے کو شا ں ہے جہاں پی ٹی سی ایل مستقبل میں بھی اپنے صارفین کو بہتر ین اور معیا ری خدمات کیلئے پر عزم ہے
2014-05-27