Site icon Teleco Alert

انوشہ آپ اس ایوان میں رونق ہیں ،بڑی چیزیں لائیں ،آپ کو دیکھ کر جذبات اور بھی تیز ہوجاتے ہیں ، بیٹھی رہیں، خورشید شاہ کی ہلکی پھلکی تنقید

اسلام آباد(……) قومی اسمبلی بجٹ پر بحث ، انوشہ آپ اس ایوان میں رونق ہیں بڑی چیزیں لائیں آپ کو دیکھ کر جذبات اور بھی تیز ہوجاتے ہیں بیٹھی رہیں خورشید شاہ کی وزیر مملکت پر ہلکی پھلکی تنقید ، ایوان میں مسکراہٹ ، واضح بھی کیا جائے کہ سسرال کیا ہے اور میکہ کیا ہے سندھی کہاوت کا بھی تذکرہ ۔ بجٹ بحث کے دوران جس وقت انوشہ رحمن اگلی نشستوں سے اٹھ کر جانے لگیں تو قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ انوشہ رحمن آپ کہاں جارہی ہیں اس ایوان کی رونق ہیں کیوں کہ آپ اس میں ایوان میں بڑی بڑی چیزیں لائی ہیں آپ کو دیکھ کر میرے جذبات اور تیز ہوجاتے ہیں اس موقع پر انہوں نے تھری جی اور فور جی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اندھی کیا جانے سسرال کیا ہے اور میکہ کیا ہوتا ہے وہ دونوں گھروں میں فرق نہیں کرسکتی آگے آگے دیکھیں فائیو جی ، سکس اور سیون بھی ایڈوانس میں آجائینگے ۔

Exit mobile version