سکیورٹی اداروں کی طرف سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل سروس بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی لاہور ( خصو صی رپورٹ) پنجاب حکومت نے عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز مسترد کردی اور سکیورٹی اداروں کو عید کے اجتماعات کی سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کر دی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سکیورٹی اداروں کی طرف سے پنجاب حکومت کو عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی مگر پنجاب حکومت نے تجویز مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون سروس بند ہونے کی وجہ سے پاکستان بھر سے عید پیغامات متاثر ہوں گے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے عید الفطر کے اجتماعات کے موقع پر موبائل فون سروس کی جزوی بندش کی تجویز پر بھی اتفاق نہیں کیا گیا ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے سکیورٹی اداروں کو عید الفطر کے اجتماعات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔