پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کیلئے زبردست آزمائش کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے
سروس کے آغاز سے تھری جی اور فور جی سپکٹرم حاصل کرنے والی موبائل کمپنیوں کیلئے کھلا چیلج
اسلام آباد(ابرار مصطفے)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (لمیٹڈ)کمپن
(PTCL) نے فور جی صلاحیت کی حامل برانڈ بینڈ سروس شروع کردی ہے جس کی رفتار 36ایم بی پی ایس ہے اس سروس کے آغاز سے تھری جی اور فور جی سپکٹرم حاصل کرنے والی موبائل کمپنیوں کیلئے کھلا چیلج پیدا کردیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی کام اتھارٹی کو بھی آزمائش میں ڈال دیا ہے جس نے اپریل 2014میں ایک ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی قیمت میں چار لائسنس فروخت کئے تھے اس میں پی ٹی سی ایل کی ذیلی کمپنی یو فون بھی شامل ہے ۔چاروں کمپنیوں نے مذکورہ لائسنس اپنے صارفین کو تیز رفتار ڈیٹا سروس فراہم کرنے کیلئے حاصل کئے تھے ابھی وہ ڈیٹا سروس فراہم کرنے کیلئے نیٹ ورک کی تنصیب او ر اس کی آزمائشوں میں ہی مصروف ہیں کہ پی ٹی سی ایل نے ملک بھر کیلئے تیز رفتار ڈیٹا سروس فراہم کرکے ان کمپنیوں کیلئے مشکلات پیدا کردی ہیں جبکہ اس نے اس مقصد کیلئے ایک ڈالر بھی خرچ نہیں کیا جبکہ سابقہ لائسنس کی بنیاد پر ہی سروس شروع کردی ہے اس سروس سے سب سے زیادہ پاک چائنہ موبائل کمپنی (ژونگ)متاثر ہوگی جو ملک بھر میں فور جی ٹیکنالوی کی حامل سروس فراہم کرنے کی واحد لائسنس یافتہ کمپنی ہے سروس کے آغاز سے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کیلئے زبردست آزمائش کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے ایک طرف تو اس کو تھری جی اور فور جی لائسنس رکھنے والی کمپنیوں کے مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا اور دوسری طرف لائسنس فروخت کرنے کے عمل کو پی ٹی سی ایل کے پیدا کردہ چیلنچ سے بھی نمٹنا ہوگا یاد رہے پی ٹی سی ایل (WLL)کی سروس کی فراہمی میں لائسنس کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوچکی ہے اور 80کروڑ سے زیادہ جرمانہ بھی ادا کیا ہے ڈیٹا کی نئی سروس کے حوالے سے ٹیلی کام اتھارٹی کیا ایکشن لیتی ہے یہ عید الفطر کی چھٹیوں کے بعد سامنے آئے گا ۔