Site icon Teleco Alert

Moit purchased Land cruiser for Anusha Rehman. Online Clamid

ISLAMABAD ( ABRAR MUSTAFA )

In stark contrast to the austerity policies of Prime Minister Mian Muhammad Nawaz Sharif, the Ministry of Information and Technology is spending lavish sum of public money on extravagant and baseless luxuries. Recently MOIT has spent around 2 million rupees on procuring the latest DXL Landcruiser for the Minister of State Anusha Rehman. The car was bought with a down payment of Rs. 16934500 whereas for its registration the state has paid Rs. 739878. Online News agency clamid.

This is a bad example from MOIT and its Minister of State that has failed not only the agenda of Prime Minister but has also sparked criticism from the Prime Minister Secretariat.

وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 2 کروڑ روپے کی لینڈ کروزر خرید لی
وزیراعظم ہاؤس نے قیمتی گاڑی خریدنے کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد (آن لائن) نواز شریف کے سادگی پالیسی کے برعکس وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنی وزیر کی خواہش پر 2 کروڑ روپے مالیت کی پرتعیش قیمتی گاڑی خرید لی ہے جس کی قواعد و ضوابط اجازت نہیں دیتے ۔ آئی ٹی وزارت میں اربوں روپے کی کرپشن بارے رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اپنی چہیتی وزیر کے لئے دو کروڑ روپے کی مالیت کی دی ایکس ایل لینڈ کروزر پراڈو نامی گاڑی ٹویوٹا کمپنی سے خریدی گئی ہے ۔ گاڑی کے لئے ایڈوانس کے طور پر 16934500 روپے ادا کئے گئے ہیں یہ رقم انڈس موٹر کمپنی کراچی کو ادا ہوئے ہیں جبکہ ٹویوٹا کیپٹل موٹر کو گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے 739878 روپے ادا کئے گئے ہیں ۔ جبکہ گاڑی کی انشورنس کے لئے این آئی سی ایل کو 611742 روپے ادا کئے گئے ہیں اس طرح یہ ٹوٹل رقم ایک کروڑ 82 لاکھ 86 ہزار روپے بنتی ہے ۔ یہ قیمتی گاڑی درآمد کی گئی ہے تاہم قانون و قواعد کے مطابق وزیر مملکت آئی ٹی اس قیمتی گاڑی رکھنے کا استحقاق ہی نہیں رکھتی ۔ یہ بھاری رقم پرتعیش قیمتی گاڑی کی خریداری کے لئے یو ایس ایف کے فنڈز پر چھپکے سے ڈاکہ مارا گیا ہے توجہ کی بات یہ ہے کہ یو ایس فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پہلے ہی 50 لاکھ روپے کی قیمتی گاڑی خرید رکھی ہے چیف ایگزیکٹو ایک ملین سے زائد قیمتی گاڑی رکھنے یا خریدنے کے حقدار نہیں ہیں ۔ اس قیمتی گاڑیوں کی خریداری کے لئے یو ایس ایف رولز 2006 کی دفعہ 22 سی کے تحت بجٹ منظور کرانا پڑتا ہے لیکن ان گاڑیوں کی خریداری کرتے وقت ان رولز کی خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ قواعد کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر 1600CC گاڑی رکھنے کے حقدار ہیں آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم ہاؤس نے دو کروڑ روپے کی قیمتی گاڑی خریدنے کا نوٹس لے لیا ہے اور جواب وزارت سے طلب کر لیا ہے ۔

Exit mobile version