فیس بک کا کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ

فیس بک کا کرپٹو کرنسی متعارف کرانے کا فیصلہ
فیس بک گلوبل کوائن کا پراجیکٹ  پیسوں کے بغیر اکاونٹ کے بحفاظت لین دین کے لیے کر رہا ہے

کراچی ( صباح نیوز)فیس بک نے اگلے سال اپنی کرپٹو کرنسی متعارف کروانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ ابتدا میں ڈیجیٹل پے منٹ کا یہ نظام چند ممالک میں پیش کیا جا ئے گا۔ فیس بک 2020 میں اپنی ڈیجیٹل کرنسی گلوبل کوائن کے نام سے صارفین کے سامنے لے آئے گا۔فیس بک کے بانی مارک زکر برگ  نے کرپٹو کرنسی متعارف کروانے کے حوالے سے بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنے سے ملاقات بھی کی جس میں اس کرنسی کے بارے میں مواقعوں اور خدشات کے بارے گفتگو کی گئی۔رقم کے تبادلے کے لیے فیس بک نے ویسٹرن یونین سے کسی بینک اکاؤنٹ کے بغیر سستے اور تیز رفتار طریقے سے پیسوں کے لین دین کے لیے بھی بات رکھی ہے۔فیس بک انسٹاگرام اور ٹوئٹر کا مالک بھی ہے اور یہ گلوبل کوائن کا پراجیکٹ اپنے تمام پلیٹ فارمز  پر پیسوں کے بغیر اکاونٹ کے بحفاظت لین دین کے لیے کر رہا ہے۔لندن اسکول آف اکنامکس کے محقق بِٹ گیرک ہلیمین کا کہنا ہے کہ یہ گلوبل کوائن پراجیکٹ کرپٹو کرنسی کی مختصر سی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ثابت ہو گا۔