ایف آئی اے کی کارروائی
موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کیلئے پاسپورٹ ڈیٹا چرانے والے گروہ کارکن گرفتار
کراچی(صباح نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم نے پاسپورٹ ڈیٹا چرانے کے غیر قانونی موبائل ڈیوائس رجسٹر کرکے بلیک مارکیٹ میںفروخت کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتارکرلیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ڈیفنس میں ایک نجی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپہ مارک ر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان باہر سے آنے والے مسافروں کا ریکارڈ حاصلک رکے ان کے نام پر موبائل ڈیوائسرجسٹر کرتے ہیں ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کے مطابق پی ٹی اے نے 1328افراد کی فہرست بھی فراہم کی جن کا ڈیٹا استعمال ہوا ۔ ڈیفنس کراچی کی ایک ٹریول ایجنسی میں ویزے کیلئے جمع پاسپورٹ سے ڈیٹا نکالا جاتا تھا۔پاسپورٹ ڈیٹا چوری کرکے موبائل شاپ کے مالک کو دیا جاتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے ہزاروں افراد کا ڈیٹا ، پاسپورٹ، آئی ایم ای آئی نمبر اور جعلی ای میل آئی ڈی ریکور کرلی گئیں۔ غیر قانونی موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کیلئے کئی اہم شخصیات کا ڈیٹا بھی استعمال ہوا۔