وفاقی بجٹ میں موبائل فونزکی درآمد پر3 فیصد ٹیکس ختم
اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی حکومت نے بجٹ میں موبائل فونز کی درآمدات پر3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس کے خاتمے کی تجویز دی ہے۔مالی سال 20-2019 کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت کاروباری درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد ہے جس کی وجہ سے ٹیکس کے بوجھ میں غیر ضروری طور پر اضافہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں تجویز ہے کہ موبائل فونز کی درآمدات پر 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس ختم کردیا جائے تاکہ اس سے موبائل فونز کی درآمدات پر عائد ٹیکس میں کمی آئے گی۔