کامسیٹس یونیورسٹی میں انتظامی بحران ،اسلام آباد کیمپس کے مرکزی گیٹ کو تالے
سلام آباد (صباح نیوز)وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماتحت کامسیٹس یونیورسٹی میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا ،یونیورسٹی کے ساتوں کیمپسزمیں فیکلٹی کی طرف سے امتحانات کے بائیکاٹ باعث 40ہزار طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا ۔ احتجاجی اساتذہ کی طرف سے یونیورسٹی کے اسلام آبا مین کیمپس کے مرکزی گیٹ کو تالے لگا کر بند کردیا گیا ۔فیکلٹی ممبران نے کہا کہ یونیورسٹی کو قیام سے اب تک ایڈہاک ازم کے تحت چلایا جارہا ہے،ریکٹر، رجسٹرار، ڈین تمام عہدے عارضی تقرریوں سے چلائے جارہے ہیں اور جزوقتی سیٹ اپ فیکلٹی کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے۔اساتذہ نے کہا کہ فیکلٹی کی ترقیاں گزشتہ دس سال سے رکی ہوئی ہیں جو سراسر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔اکیڈمک اسٹاف کی طرف سے مطالبہ کیا جارہاہے کہ انہیں جاب کنفرمیشن لیٹرزدیے جائیں اوریونیورسٹی کو ایکٹ کے تحت ریگولر سیٹ اپ سے چلایا جائے۔اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے
2019-06-18