Site icon Teleco Alert

 بے نامی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔ایف بی آر نے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن سے تفصیل مانگ لی


کراچی:بے نامی کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ۔ایف بی آر نے سیکورٹی ایکسچینج کمیشن سے تفصیل مانگ لی
ایف بی آر نے  سکیورٹی ایکسچینج کمیشن سے بے نامی کمپنیوں کے مالکان کے نام اور انکے شناختی کارڈ نمبر و دیگر تفصیلات طلب کی ہیں

کراچی(صباح نیوز)ایف بی آر نے بے نامی کمپنیوں کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان سے تفصیلات طلب کرلیں۔ایف بی آر کی جانب سے تینتیس بے نامی کمپنیوںکے مالکان کے نام اور انکے شناختی کارڈ نمبر و دیگر تفصیلات طلب کی  گئی ہیں جن میں بے نظیرآباد فیسیلیٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ، کراچی گیس کمپنی ، اومنی ویلفئیر فاؤنڈیشن ،سجاول ایگروفارم ، سندھڑی شوگر ملز ، ملیر ویئر ہاؤسز و دیگر کمپنیز سر فہرست ہیں۔ واضح رہے کہ ایف بی آر پہلے ہی بے نامی جائیداد اور بے نامی لگڑری گاڑیاں رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز بھی کر چکی ہے۔

Exit mobile version