اکائونٹ ہولڈر کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی آخری تاریخ 30جون مقرر
شہریوں کی سہولت کے لئے اگلے ہفتے اور اتوار کو بھی بینک کی مختلف برانچز کھلی رہیں گی
30 جون تک بائیو میٹرک تصدیق نہ کرانے والوں کے اکاؤنٹس معطل کردئیے جائیں گے،اسٹیٹ بینک
کراچی(صباح نیوز)اسٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ بینکوں اور مالیاتی اداروں کے اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے اکاؤنٹس کی بائیو میٹرک تصدیق کی آخری تاریخ 30 جون مقرر کی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں آج چھٹی کے روز مختلف بینکوں کی برانچز خاص طور پر صرف بائیو میٹرک تصدیق کے لیے کھولی گئی ہیں۔ شہریوں کو فون کالز اور ایس ایم ایس کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق کرانے کی ہدایات دی گئی تھیں۔ تصدیق کے لیے اکاؤنٹ ہولڈرز کو اپنے اصل شناختی کارڈ اور اس کی کاپی ساتھ لیجانا ضروری ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے اگلے ہفتے اور اتوار کو بھی بینک کی مختلف برانچز کھلی رہیں گی۔ 30 جون تک بائیو میٹرک تصدیق نہ کرانے والوں کے اکاؤنٹس معطل کردئیے جائیں گے۔