Site icon Teleco Alert

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل چھاگئے۔ڈالربھی بے قابو۔ریکارڈ162پر پہنچ گیا

 کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل چھاگئے۔ڈالربھی بے قابو۔ریکارڈ162پر پہنچ گیا
بدھ کے روز 5روپے سے زائد مہنگا  ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس میں 288پوائنٹس کی کمی۔34ہزار کی نفسیاتی حدبھی گر گئی
روپے کی قدر کم ہونے سے جون کے مہینے میں قرضوں کی مالیت میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوا
سونے کی قیمت مزید 1300 روپے بڑھ گئی۔فی تولہ  80 ہزار 500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

کراچی(صباح نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل چھاگئے۔ہنڈریڈ انڈیکس میں 288پوائنٹس کی کمی۔34ہزار کی نفسیاتی حدگر گئی۔دوسری جانب ڈالربھی بے قابو ہوکرریکارڈ162 روپے پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکس چینج میں ایک بار پھر مندی نے ڈھیرے ڈال لئے۔رواں کاروباری ہفتے کے  تیسرے روز بھی کاروبار میں مندی کا رحجان برقرار رہا۔100 انڈیکس 388 پوائنٹس کمی سے 33 ہزار 802کی سطح  پہنچ گیا۔ادھرحکومت ڈالر کو قابو کرنے میں ناکام ہوگئی ،انٹربینک میں ڈالر مزید 5 روپے 2 پیسے مہنگا ہوگیا۔جس سے قیمت156 روپے 98 پیسے سے بڑھ کر 162.25 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیااور157 سے بڑھ کر. 162 روپے کا ہوگیا۔واضح رہے کہ اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت تقریباً 7 روپے بڑھی ہے جبکہ رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا ہے۔روپے کی قدر کم ہونے سے جون کے مہینے میں قرضوں کی مالیت میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔چند ماہ کے دوران پاکستان پر غیرملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے۔دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ایک ہی دن میں سونا مزید 1300 روپے مہنگا ہو گیا۔ حالیہ اضافے سے فی تولہ سونا 80 ہزار 500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔?10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا۔10 گرام سونا 69 ہزار 16 روپے میں فروخت ہوا۔عالمی مارکیٹ  میں فی اونس  سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 1428 ڈالر فی اونس کا ہو گیا۔

Exit mobile version