دوران ڈیوٹی نرسوں کا موبائل فون استعمال کرنے کا سلسلہ جاری
admin
دوران ڈیوٹی نرسوں کا موبائل فون استعمال کرنے کا سلسلہ جاری ، محکمہ صحت کے احکامات ٹوکری کی نظر
حکومت نے مریضوں کی بہتر نگہداشت کو یقینی بنانے کے لئے یہ احکامات جاری کئے تھے، مانیٹرنگ ٹیمیں خاموش
لاہور (صباح نیوز)ڈائریکٹرجنرل نرسنگ پنجاب کے احکامات صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں تعینات نرسوں میں ہوا میں اڑا دیئےـ دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے کا سلسلہ تا حال جاریـ محکمہ صحت نے آج تک ایک بھی نرس کے خلاف کارروائی نہیں کی ـ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اورسیکرٹری پرائمری کے احکامات کی روشنی میں ڈی جی نرسنگ نے دوران ڈیوٹی نرسوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی اور تمام ہسپتالوں کے سربراہان اور نرسنگ انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ ان احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں تا کہ مریضوں کی بہتر نگہداشت ہو سکےـ ڈی جی نرسنگ کے احکامات پر صوبہ بھر کے کسی بھی ہسپتال میں عملدرآمدنہیں ہو سکااور نہ ہی محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیمیں متحرک ہوئیں ـسماجی اور عوامی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فرضی نوٹیفکیشن جاری کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے