تمام درباروں پر جدید الیکٹرانک کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکسوں کا اجرائ
تمام نذرانہ بکسوں کا کنٹرول جدید کیمروں اور وائی فائی کے عمل سے ہو گا
ملکی و غیر ملکی زائرین کی معلومات اور رہنمائی کے لئے بادشاہی مسجد کے سامنے سہولت ڈیسک قائم
دنیا بھرسے زائرین حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری و دیگرمزارات پر لنگر کی تقسیم کے لئے آن لائن رقوم کی ترسیل
محکمہ اوقاف کے تمام ملازمین کی با قاعدہ مانیٹرنگ کا عمل جاری، سرکاری خزانے کونقصان پہنچانے والے گھو سٹ ملازمین کا بھی کھوج لگایا جا رہا ہے
لاہور (صباح نیوز)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے و یژ ن کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں اصلاحتی عمل کو تیزی سے پایہ تکمیل کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں صوبائی وزیر اوقاف و مذ ہبی امور سید سعیدالحسن شاہ کی زیر صدرات عوامی جمہوریہ چین کی مشہور بین ا لا قوامی کمپنی ہوواوے کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر سیکرٹر ی اوقاف ذوالفقار گھمن، ڈائریکٹر ایڈمن آ فتاب احمد ،ڈائریکٹر پرو جیکٹ،حامد مسعود وڑائچ کے علاوہ ہوواوے کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مسٹر گھاو و اور منیجر فواد الحق بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر اوقاف نے کہا کہ حکومت پنجاب چائنہ کی ہواوے کمپنی کے شتراک سے صوبہ بھر کے تمام درباروں پر جدید الیکٹرانک کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکسوں کا اجراء کرے گی ،تمام نذرانہ بکسوں کا کنٹرول جدید کیمروں اور وائی فائی کے عمل سے ہو گا،تمام نذرانہ بکسوں کی نگرانی و مانیٹرنگ کا عمل باقاعدگی سے ماسٹر کنٹرول روم سے کیا جائے گا ،مقررہ تاریخ پر جب تمام نذرانہ بکسوں کو کھولا جائے گا ۔ اس مو قع پر نامزد کردہ کمیٹی کے ممبران اور بنک کے افسران بھی موقع پر موجود ہونگے جو اپنی نگرانی میں رقوم کی گنتی کا عمل شروع کرینگے ،یہ عمل کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اپنانے کے لئے کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کرپٹ اور دھوکہ باز مافیا کے خلا ف موقع پر سخت اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔انہوں نے مز یدبتایاکہ ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے عمل میں آنے والے ہر قسم کے عناصر کی سر کوبی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ،محکمہ اوقاف کے تمام شعبہ جات کے افسران کوتمام ٹار گٹ کے حصول کے لئے ٹائم فریم فراہم کر دیا گیا۔انہوں نے اجلاس کو بتا یاکہ دنیا بھر سے زائرین حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری و دیگرمزارات پر لنگر کی تقسیم کے لئے آن لائن رقوم کی ترسیل کا عمل شروع کیا جا رہا ہے جبکہ ملکی و غیر ملکی زائرین کے لئے پہلے ماڈل ” سہولت ڈیسک” بادشاہی مسجد کے سامنے واقع عالمگیری پارک میں قائم کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے تمام ملازمین کی با قاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ،ایسے ملازمین کی بھی لسٹیں تیار کی جا رہی ہیں جو سرکاری فرائض کو ایمانداری سے ادا نہیں کر پا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوقاف کے تمام ملازمین کی حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کو لاگو کرنالازم و ملزوم کر دیا گیا ہے۔
#/S
سہولت ڈیسک پر زائرین کو در پیش شکایات کے اندراج کے لئے رجسٹر نہ ہونے ، کمپیوٹر کا م نہ کرنے اورلوڈ شیڈنگ پر جنریٹر نہ ہونے کا سخت نوٹس
ڈیوٹی سے غائب اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف بھی ایکشن لینے بارے محکمہ کے افسران کو پابند
#/H
آئٹم نمبر07
لاہور (صباح نیوز)صوبائی حکومت کے سیاسی معاون برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے داتا دربارمیں ملک و غیر ملکی سیاحوں و زائرین کی ہیلپ کے لئے قائم کئے گئے سہولت ڈیسک کا جائزہ و مانیٹرنگ کے لئے اچانک دورہ کیا۔انہوں نے سہولت ڈیسک پر زائرین کو در پیش شکایات کے اندراج کے لئے رجسٹر نہ ہونے ، کمپیوٹر کا م نہ کرنے اورلوڈ شیڈنگ پر جنریٹر نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کو متعلقہ انچارج کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔جبکہ موقع پرڈیوٹی سے غائب اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے خلاف بھی ایکشن لینے بارے محکمہ کے افسران کو پابند کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں و زائرین کو ہرسطح پر گائیڈفراہم کی جائے۔ ملکی و غیر ملکی سیاحوں و زائرین کو تربیت یافتہ عملہ موقع پر آگاہی فراہم کرے ۔ جسکے لیے تربیت یافتہ گائیڈ مامور ہوں۔سیاحوں کو بہتر سہولیات دینے کیلئے شکایاتتجاویز بکس بھی رکھا جائے جو کہ براہ راست چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب کی نگرانی میںکام کرے۔قبل ازیں انہوں نے دربار پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑہائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے محکمہ اوقاف کے زیر انتظام صوبہ بھر کی تمام مساجد و مزارات کی تعمیر نو اور بحالی کی 22 سکیموں کی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں منظوری دے دی ہے ،سالانہ ترقیاتی پروگرام2019-20ء کے لئے7 جاری سکیموں کے لئے5کروڑ 80لاکھ89ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔24کروڑ91لاکھ89ہزار روپے سے 15 نئی سکیموں شروع کی جائیں گی ، اوقاف پراپرٹیز کی جیو میپنگ کے لئے8کروڑ روپے ،جنوبی پنجاب کی 5نئی سکیموں کے لئے7کروڑ36 لاکھ89ہزار روپے، جنوبی پنجاب کی مزید10 سکیموں کے لئے17کروڑ56لاکھ روپے ر کھے کئے گئے ہیں۔محکمہ اوقاف کی 7 جاری سکیموں میںپنجاب ڈ ویژنل ہیڈ کوارٹر کی سطح پرشہید قرآنی اوراق کے تحفظ کیلئے9 قرآن محل کی تعمیر کے لئے4 کروڑ32 لاکھ35ہزار روپے مختص تمام اوقاف مزارات پر نذرانہ کی آٹو میشن کے لئے1.05کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
#/S
…
[Message clipped] View entire message