آئی ایم ایف کی مہنگائی کی شرح 13فیصد سے بڑھنے کی پیشگوئی
جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا حصہ چار سے پانچ فیصد تک بڑھا یا جائے،آئی ایم ایف
پاکستان کو آئندہ سات سالوں میں تقریباً 38ارب ڈالرز کی ضرورت ہو گی
پاکستان میں گیس اور بجلی کی قیمتوں کا سیاسی مداخلت کے بغیر تعین کیا جائے
صوبے اور وفاق مل کر ٹیکس آمدن میں اضافہ کریں، دیگر عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک سے مدد ملنے کا امکان ہے
ب ڈالرز کے قرض پروگرام کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان کے لئے 6 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی منظوری کے ساتھ ہی پاکستانی معیشت پر آئی ایم ایف کی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ آئی ایم ایف نے مہنگائی کی شرح 13فیصد سے بڑھنے کی پیشگوئی کی ہے ۔ پاکستان کو آئندہ سات سالوں میں تقریباً 38ارب ڈالرز کی ضرورت ہو گی ۔پاکستان میں گیس اور بجلی کی قیمتوں کا سیاسی مداخلت کے بغیر تعین کیا جائے، دیگر عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک سے مدد ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا حصہ چار سے پانچ فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا صوبے اور وفاق مل کر ٹیکس آمدن میں اضافہ کریں۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی ترقی کی شرح 2.4فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں دیئے گئے اہداف پاکستان کو حاصل کرنا ہوں گے۔