ورلڈ کپ میں شکست، پی سی بی کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی
ہیکرز کے پیغام میں سرفراز کی حمایت کی گئی ہے، پاکستان کا کپتان رہنے دیا جائے، ہیکرز کا مطالبہ
اہور(صباح نیوز)پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف فتح اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔ویب سائٹ پر ایک تصویر آویزاں کی گئی ہے جس میں پی سی بی کو پیغام دیا گیا کہ پانچ افراد پر مشتمل ایک اوسط خاندان کے لیے آپ بدعنوانی کرتے ہیں۔ اس سے آپ کو عارضی طور پر خوشی مل سکتی ہے لیکن اس سے پاکستان کی عوام کے حقوق سلب ہوتے ہیں۔پیغام میں کہا گیا کہ آپ قیامت کے روز کیا منہ دکھائیں گے؟ ہم آپ کا تعاقب کررہے ہیں۔ہیکرز کے پیغام میں سرفراز کی حمایت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ انہیں ہی پاکستان کا کپتان رہنے دیا جائے اور ہم سرفراز کو پاکستان کرکٹ کی وجہ سے سپورٹ کرتے ہیں اور ہم ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں۔