Site icon Teleco Alert

ملکی معیشت اور صنعت کا پہیہ نہیں رکنے دیں گے، چیئرمین ایف بی آر

ملکی معیشت اور صنعت کا پہیہ نہیں رکنے دیں گے، چیئرمین ایف بی آر
افغان ٹریڈ اور اسمگلنگ کو روکنے کیلئے جلد بڑا ایکشن کریں گے
اگر تاجروں کو چور کہنا نہ چھوڑا گیا تو ہم کام کرنا بند کر دیں گے، تاجر و صنعتکار
چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کی تاجروں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی

لاہور(صباح نیوز)چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی میں مشکلات تو آئیں گی لیکن ملکی معیشت اور صنعت کا پہیہ نہیں رکنے دیں گے۔ افغان ٹریڈ اور اسمگلنگ کو روکنے کیلئے جلد بڑا ایکشن کریں گے۔لاہور چیمبر آف آمرس میں تاجروں اور صنعتکاروں نے اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کیلئے چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی کو مدعوع کیا تو تاجروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے اور کہا کہ اگر تاجروں کو چور کہنا نہ چھوڑا گیا تو ہم کام کرنا بند کر دیں گے۔ حکومت نے جو ٹیکس نظام نافذ کرنے جا رہی ہے وہ کافی پیچیدہ ہے۔چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے تاجروں کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ چینی، سیمنٹ اور دیگر ڈیلرز و ڈسٹریبیوٹرز کے ریٹرن ٹیکس میں کمی کر کے اعشاریہ پچیس پر لے آئے ہیں۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھا کر اپنی صنعت کا پہیہ چلانا ہے۔ جلد اسمگلنگ اور افغان ٹرانزٹ کے خلاف بڑا ایکشن کرنے جا رہے ہیں۔چئیرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ تاجروں میں خوف کے عنصر کو ختم کرنے کیلئے آڈٹ اور چھاپہ سسٹم کو محدود کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ افغانستان سے ٹائرز کی اسمگلنگ میں تین سو آٹھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے کہا کہ ملک بھر میں یکساں سیلز ٹیکس نظام لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارا ٹیکس ریٹ صرف گیارہ فیصد ہے۔ اگر اسے آئندہ چار برسوں تک بڑھایا نہیں گیا تو ریاست کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ہے۔

Exit mobile version