پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کوکاروبار حصص میںاتارچڑھائو کے بعد مندی
کے ایس ای100انڈیکس 33800کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،32.49فیصدکم جبکہ54.15فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی
کراچی ( صباح نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری تیزی بدھ کو مندی میں تبدیل ہوگئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار حصص میںاتارچڑھائو کے بعد مندی رہی تاہم کے ایس ای100انڈیکس 33800کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،32.49فیصدکم جبکہ54.15فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روزمنگل کے مقابلے میں32.49فیصدکم رہا۔مارکیٹ منفی زون میں رہنے کی وجہ سے مجموعی سرمایہ 2ارب94کروڑ روپے سے زائد گھٹ گیا۔ حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے اسٹیل ، فوڈز،توانائی،سیمٹ،کیمیکل سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹر میں کریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 33954پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم امریکی ڈالر لے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کے سبب مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور سرمایہ کاری سے گریزکیاجس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای 100انڈیکس 33796پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہامارکیٹ کے اختتام کے ایس ای 100 انڈیکس 15,53پوائنٹس کمی سے33840.05پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس6.61پوائنٹس کمی سے 15948.45 پوائنٹس ، کے ایم آئی30انڈیکس16.42پوائنٹس کمی سے53713.88پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس10.67پوائنٹس کمی سے 24795.22 پوائنٹس پربندہوا ۔ بدھ کو مجموعی طور پر301کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،163 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بدھ کو 4 کروڑ 6لا کھ 11 ہزار 860 شیئرز کاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت1کروڑ95لاکھ46ہزار750شیئرزک