پرائیویسی کا تنازع، امریکی حکام اور فیس بک میں تصفیہ

پرائیویسی کا تنازع، امریکی حکام اور فیس بک میں تصفیہ
فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے ڈیل کے تحت فیس بک کے خلاف 5ارب ڈالر جرمانے کی منظوری دے دی

واشنگٹن(صباح نیوز)سوشل ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے پرائیویسی کی خلاف ورزی کے معاملے پر امریکی حکام اور فیس بک کے درمیان تنازع کا تصفیہ ہوگیا۔فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے ڈیل کے تحت فیس بک کے خلاف 5ارب ڈالر جرمانے کی منظوری دے دی۔فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے دو کے مقابلے میں تین ووٹوں سے فیس بک پر جرمانے کی منظوری دی جو صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی کے تحفظ میں خامیوں پر عائد کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی امریکی محکمہ انصاف سے جرمانے کی منظوری کا مرحلہ باقی ہے۔اگر محکمہ انصاف نے منظوری دے دی تو امریکا میں پرائیویسی کی خلاف ورزیوں پر عائد کیا گیا یہ سب سے بڑا جرمانہ ہوگا۔
#/S