Site icon Teleco Alert

غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کی کمی


کراچی:غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کی کمی۔اسٹاک مارکیٹ سے بھی انخلاجاری
گزشتہ سال 3 ارب 47 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔رواں برس صرف 1 ارب 73 کروڑ ڈالرلگائے گئے
پی ٹی آئی حکومت کے ایک برس میں اسٹاک مارکیٹ سے17 کروڑ 45 لاکھ ڈالرمالیت کا غیر ملکی سرمایہ نکل گیا

کراچی(صباح نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 59 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کم ہونے لگی ہے، مالی سال کے دوران 59 فی صد کی کمی نوٹ کی گئی۔اسٹیٹ بینک نے کہا کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 50 فیصد کمی ہوئی ہے جب کہ مالی سال کے دوران 1 ارب 73 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 19ـ2018 میں 3 ارب 47 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔اسٹیٹ بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ سے بھی غیر ملکی سرمائے کے انخلا کا سلسلہ جاری رہا، اسٹاک مارکیٹ میں 17 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی۔

Exit mobile version