پاکستان اسٹاک ایکس چینج : منگل کوکاروبار حصص میں اتارچڑھائو کے بعدتیزی
کراچی ( صباح نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو گزشتہ روز پیر کو ہونے والی مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور منگل کوکاروبار حصص اتارچڑھائو کے بعدمحدودپیمانے پرتیزی کی جانب گامزن رہا تاہم کے ایس ای100انڈیکس32900کی نفسیاتی حدمستحکم رہا،47.15فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی رہی البتہ کاروباری حجم گذشتہ روزپیرکی نسبت100.49فیصدزائدرہا۔ مارکیٹ مثبت زون میں بند ہونے کے باوجود مجموعی سرمائے میں 8ارب87کروڑ روپے سے زائدکا خسارہ ہوا۔وفاقی بجٹ 2019-20میں ٹریڈرز کے تحفظات ،ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری،فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32604پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا تاہم بعدازاں حکومتہ مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،سیمنٹ،بینکنگ،کیمیکل،
2019-07-16