پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار حصص ایک بار پھر منفی زون میں داخل ہوگیا
سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی ایل این جی کیس میں گرفتاری کی خبروں پر مقامی سرمایہ کارگروپ تذبذب کا شکار نظرآئے
کے ایس ای 100 انڈیکس 32900، 32800، 32700،32600،32500اور32400کی نفسیاتی حدوں سے بھی گرگیا
کراچی ( صباح نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبازر حصص ایک بار پھر منفی زون میں داخل ہوگیا اور دوروزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کواتارچڑھائو کے بعدزبردست مندی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 32900، 32800، 32700،32600،32500اور32400کی نفسیاتی حدوں سے بھی گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب26ارب92کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت21.64فیصدکم جبکہ85.93فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ،کیمیکل،فوڈز،
#/S