Site icon Teleco Alert

کراچی میں جائیداد کی قیمتوں میں 66 فیصد تک اضافہ

کراچی میں جائیداد کی قیمتوں میں 66 فیصد تک اضافہ
ایف بی آر نے جائیداد پر ٹیکس وصولیوں کیلئے  پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا

کراچی  (صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے کراچی کے لیے جائیداد کی قیمتوں میں 66 فیصد تک اضافہ کر دیا ۔ایف بی آر نے جائیداد پر ٹیکس وصولیوں کیلئے کراچی کی پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن  جاری کر دیا  ۔اعلامیے کے مطابق کراچی میں جائیداد کی قیمتوں کی 11 کیٹیگریز برقرار رکھی گئی ہیں۔شہر قائد کے لیے رہائشی، کمرشل، صنعتی، تعمیر شدہ، غیر تعمیر شدہ جائیدادوں کے لیے نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی میں کیٹیگری اے ون میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں 66 فیصد جبکہ اے ون میں کمرشل جائیداد کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا  ۔ کیٹیگری اے ون میں اوپن رہائشی پلاٹ کی فی مربع گز قیمت میں 23 ہزار روپے اور رہائشی بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں 24 ہزار روپے اضافہ کیا گیا  ۔نوٹیفکیشن  کے مطابق کیٹیگری اے ون میں کمرشل اوپن پلاٹ کی فی مربع گز قیمت میں 30 ہزار روپے اضافہ، کیٹیگری اے ون میں کمرشل بلڈ اپ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت میں 9 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔کیٹیگری ون میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے فی مربع گز کیٹیگری 2 میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں 4 ہزار 600 روپے فی مربع گز ،کیٹیگری 3 میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں 2 ہزار 800 روپے فی مربع گز ،کیٹیگری 4 میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں 2 ہزار 500 روپے فی مربع گز تک کا اضافہ کیا گیا ۔کیٹیگری 7 میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں 8 ہزار روپے فی مربع گز ،کیٹیگری 8 میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں ایک ہزار 800 روپے فی مربع گز ،کیٹیگری 9 میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی مربع گز اضافہ کیا گیا۔کراچی میں کیٹیگری 10 میں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی مربع گز اضافہ کیا گیا۔

Exit mobile version