Site icon Teleco Alert

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں یکم اگست تک توسیع

میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں یکم اگست تک توسیع
آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ امیدواروں کی سہولت کی پیش نظر کیا گیا ہے
اب تک 75307امیدوار رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، ترجمان یونیورسٹی آف ہیلتھ

لاہور(صباح نیوز)پنجاب میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں یکم اگست تک توسیع کردی گئی ہے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ آن لائن رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ امیدواروں کی سہولت کی پیش نظر کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اب تک 75307امیدوار رجسٹرڈ ہوچکے ہیں،فیس جمع کرانے کے 72گھنٹے کے اندر امیدوار کی رول نمبر سلپ جاری ہوگی،یکم اگست کے بعد رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ 11جون کو خبر آئی تھی کہ پاکستان کے تمام میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلہ ٹیسٹ 25اگست 2019کو ہونگے۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ایڈمیشن بورڈ نے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی)کے ایڈمیشن بورڈ نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں یہ  فیصلہ کیا۔ اجلاس میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے نائب چانسلرز کو مدعو کیا گیا تھا۔پی ایم ڈی سی کے ترجمان کے مطابق پہلی دفعہ پورے پاکستان میں ایک ہی دن یعنی 25اگست کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلہ کیلئے ٹیسٹ منقعد کیا جائیگا۔یاد رہے گزشتہ ماہ خبر آئی تھی کہ پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا تناسب کرنے کا امکان پیدا ہوگیاہے، انٹری ٹیسٹ کے نمبروں کا تناسب 50فیصد سے کم کر کے 20سے30 فیصد کرنے کی پالیسی پر غور کیا جارہاہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت  اس بات پر بھی غور کررہی ہے کہ  میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں میرٹ مرتب کرتے ہوئے میٹرک کے نمبروں کا تناسب بھی ختم کردیاجائے۔میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں فی الوقت داخلے کے لیے میرٹ مرتب کرتے وقت میٹرک کے نمبروں کا تناسب 10فیصد ہے۔ذرائع کا دعوی ہے کہ انٹرمیڈیٹ میں ایف ایس سی پری میڈیکل کے نمبروں کا تناسب بڑھائے جانے کا امکان ہے۔پنجاب حکومت ایف ایس سی کے نمبروں کا تناسب 40فیصد سے بڑھا کر 70سے 80فیصد کرنے پر غور کررہی ہے۔
#/S

Exit mobile version