پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی کاروبار میں مندی
مندی کے باوجود50.95فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوااورکاروباری حجم بھی گذشتہ روزپیرکی نسبت12.02فیصدزائدرہا
شیئرزمارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 76.11پوائنٹس کمی سے 31658.12پوائنٹس پر بندہوا
کراچی (صباح نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو بھی کاروبار میں مندی برقرار رہی اورکاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس31700پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا،مندی کے باوجود50.95فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوااورکاروباری حجم بھی گذشتہ روزپیرکی نسبت12.02فیصدزائدرہا۔کاروبار میں رہنے والے خسارے کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید44ارب74کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ، توانائی ۔ اسٹیل ، فوڈزاور بینکنگ سیمت منافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 31775پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اعتماد کے فقدان اورمستقبل میں افراط زر اور شرح سود میں ممکنہ اضافے کے خدشات کے پیش نظرتازہ سرمایہ کاری کے بجائے حصص کی آف لوڈنگ کوترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 31485پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعدازاں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 31600کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ ماہرین اسٹاک کے مطابق میوچل فنڈز کے علاوہ سرمایہ کاری کے دیگر شعبوں کی جانب سے بھی فروخت کا رجحان غالب ہونے اور لسٹڈ کمپنیوں کی جانب سے مالیاتی نتائج توقعات کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی گھٹتی جارہی ہے ۔منگل کو شیئرزمارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 76.11پوائنٹس کمی سے 31658.12پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس34.47پوائنٹس کمی سے15069.94پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس5.44پوائنٹس اضافے سے49798.02پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس162.04پوائنٹس کمی سے23032.79پوائنٹس پربندہوا ۔ منگل کو مجموعی طورپر314کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے160کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،134کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔منگل کومجموعی طور پر5کروڑ12لاکھ88ہزار820شیئرزکاک