عوام فون کالز پر بینک اکائونٹس کی تفصیلات نہ دیں،سٹیٹ بینک
دھوکے باز افراد اپنا فون نمبر بینکوں کی باضابطہ ہیلپ لائن یا رجسٹرڈ نمبروں کے پیچھے چھپا لیتے ہیں
دھوکے باز افرادبینک صارفین سے ان کے بینک اکائونٹ کی تفصیلات حاصل کر کے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں
اسلام آباد(صباح نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ جعلسازی سے بچنے کیلئے فون کالز پر اپنے بینک اکائونٹس کی تفصیلات اور دیگر اہم ذاتی معلومات بتانے سے گریز کریں۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دھوکہ باز افراد بائیو میٹرک تصدیق کے بہانے بینک صارفین سے ان کے بینک اکائونٹ کی تفصیلات حاصل کر کے انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دھوکے باز افراد اپنا فون نمبر بینکوں کی باضابطہ ہیلپ لائن یا رجسٹرڈ نمبروں کے پیچھے چھپا لیتے ہیں۔ فون کال وصول کرنے والے افراد سمجھتے ہیں کہ یہ کال حقیقی ہے یا ان کے بینک کی طرف سے ہے ۔ ایسی آنے والی کالز پر معلومات بتانے کے بجائے اپنے بینک کے رجسٹرڈ نمبروں / ہیلپ لائن پر فورا خود رابطہ کریں۔