ا مریکا نے پانچ چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
اطلاق آئندہ منگل سے ہو گا،نشانہ بننے والی کمپنیوں میں ہواویاور زیڈ ٹی ایاور، ہائی ٹیرا ودیگر شامل
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی انتظامیہ نے پانچ چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیںجن کا اطلاق آئندہ منگل سے ہو گا۔نئی امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے والی چینی کمپنیوں میں چین کی ٹیلی کام کمپنیاں ہواویاور زیڈ ٹی ایاور نگران کیمرے بنانے والی کمپنیاں ہِک وژن اور داہوا اور وائرلیس آلات بنانے والی کمپنی ہائی ٹیرا شامل ہیں۔جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی پابندیوں کے تحت امریکی اداروں کو دنیا بھر کی ایسی کمپنیوں کے ساتھ بھی لین دین سے روک دیا ہے جو ان پانچ چینی کمپنیوں کے آلات استعمال کرتی ہیں تاہم یہ اقدام اگلے سال اگست سے نافذ العمل ہو گا۔حکومت نے امریکی کمپنیوں کو پہلے ہی بغیر اجازت ہواوے کو الیکٹرانک پارٹس فروخت کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے ۔