Site icon Teleco Alert

جنوبی وزیر ستان میں پی ٹی سی ایل کی سہولت فراہم کردی گئی 

 جنوبی وزیر ستان میں پی ٹی سی ایل کی سہولت فراہم کردی گئی
ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں میں کمی آئیگی

ڈیرہ اسماعیل خان ( صباح نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر)فیروز شاہ کی کاوشوںسے ضم شدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں پولیس نظام کے نفاذ اور پولیس تھانوں و چوکیوں کے قیام کے بعد تھانہ لدھا اور پولیس چوکی مکین میں پی ٹی سی ایل کی سہولت فراہم کردی گئی  ، جس کے بعد ضم شدہ قبائلی اضلاع میں پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں میں کمی آئے گی اور قبائلی عوام ٹیلی فون سروس کی بدولت متعلقہ تھانوں سے فوری اور بروقت رابطہ کرسکیں گے۔ آر پی او ڈیرہ  کیپٹن (ر)فیروز شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج اور پی ٹی سی کے تعاون سے مزید تھانوں اور چوکیوں میں بھی بہت جلد ٹیلی فون کی سہولت فراہم کردی جائے گی۔ آر پی او نے بتایا کہ ضم شدہ قبائلی تحصیلوں کے عوام اور دیگر لوگ پولیس سٹیشن تھانہ لدھا سے فون نمبر0965-238063اور پولیس چوکی مکین سے فون نمبر0965-238062پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version