Site icon Teleco Alert

بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئ

بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے
بھارتی سفارتی عملہ اور ان کے اہل خانہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہوئے

 لاہور(صباح نیوز)   بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام کے رد عمل میں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت سے سفارتی تعلقات میں کمی اوربھارتی سفیرکو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد حکومت نے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا  تھا اور پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کو نئی دہلی  نہ بھیجنے کا بھی فیصلہ کررکھا ہے۔  بھارتی سفارتی عملے کے 13 ارکان پاکستان چھوڑ گئے ، بھارتی سفارتی عملہ اور ان کے اہل خانہ واہگہ بارڈر کے راستے بھارت واپس روانہ ہوگئے ۔دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے 15 اگست یعنی بھارتی یوم آزادی والے دن کو یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کیا ہے۔خیال رہے پاکستان کے نئے ہائی کمشنر امین الحق کو 16 اگست کو بھارت جانا تھا تاہم بھارتی اقدام کے بعد اب انہیں بھارت جانے سے روک دیا گیا  ۔

Exit mobile version