ندن: برطانوی کنٹزرویٹو پارٹی کی رہنما سعیدہ وارثی نے بھارتی حکمرانوں کی طرف سے کشمیری خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ پر آواز اُٹھا دی۔ انہوں نے کشمیری خواتین سے شادی کی خواہش سے متعلق بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی موقف کو عورت سے نفرت قرار دیدیا ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہلکاورں کی خواتین سے زیادتی کی لمبی تاریخ ہے۔ سعیدہ وارثی کا کہنا تھا کہ برطانوی وزارت خارجہ جنسی ہراسگی کے خلاف آواز بلند کرتی رہی ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین کو برطانوی وزارت خارجہ کی حمایت کی اشد ضرورت ہے۔ Post Views: 1,448 2019-08-13